وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ چیف منسٹر کا بگڑا ہوا بیٹا ہونا کوئی سرکاری عہدہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ وزیراعلیٰ کا بیٹا کس حیثیت میں بات کر رہا ہے؟عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ زیادہ ردعمل نہ دکھائیں، آپ صرف اس پر معذرت خواہانہ ہو رہے ہیں جو گل نے کہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی طرف سے ابھی تک شہباز گل کے بیانات کی کوئی مذمت نہیں آئی۔


اس سے قبل جب شہباز گل کو گرفتار کیا گیا تو وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہیٰ نے ٹویٹ کیا کہ بنی گالا کی طرف پیش قدمی کی جارہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم بنی گالا کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس بھجوا رہے ہیں.

Shares: