شہبازگل کی تازہ ویڈیو نے فواد چوہدری کا جھوٹ بے نقاب کر دیا،اسلام آباد پولیس کی انکوائری مکمل

0
35

غداری کے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی ایک کے بعد ایک ویڈیو منظر عام پر آرہی ہے اور ان ویڈیوز کے ساتھ پی ٹی آئی کے جھوٹوں ، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات سے بھی پردہ اٹھتا جارہا ہے.

غداری کے مقدمہ میں زیر حراست پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی اور چیف آف سٹاف شہباز گل کی پمز ہسپتال سے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ویڈیو میں شہباز گِل پمز اسپتال میں اپنے کمرے میں ہشاش بشاش نظر آ رہے ہیں۔

پمز اسپتال میں اٹینڈنٹ نے پوچھا کہ مٹن ٹھیک ہے، مٹن کھالیں گے؟ جواب میں شہباز گِل نے کہا کہ کچھ بھی لا کے دے دو، اس وقت جو دو گے میں کھا لوں گا۔اٹینڈنٹ نے شہباز گِل سے پوچھا کہ پانی چاہیے آپ کو؟ جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی یہاں پڑا ہوا ہے۔شہباز گِل نے اٹینڈنٹ سے کہا کہ جب آپ مجھے کھانا دیں گے تو اُس کے فوراً بعد نیبولائز کرنا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی اپنے قاند عمران خان کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے فرضی کہانیاں گھڑنے لگے اور گھلے عام پریس کانفرنس میں جھوٹ بولتے رہے کہ شہباز گِل گزشتہ رات سے کچھ بھی کھانے سے انکار کررہے ہیں، وہ کھانے پینے کی اشیا نہیں لے رہے، کھانا پینا چھوڑنا بظاہر ان کا اپنا ذاتی اقدام لگ رہا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ شہباز گِل کی سی آئی اے کے تھانے میں پٹائی کی گئی، عمران خان اور وکیلوں کو شہباز گِل سے ملنے نہیں دیا گیا۔

شہباز گل کی پمز پسپتال میں کھانا منگوانے کی ویڈیو نے فواد چوہدری کے جھوٹ سے پردہ ہٹا دیا ہے.جبکہ ان کی جانب سے شہباز گل پر تشدد کا الزام بھی ابھی تک ثابت نہیں ہو سکا.تاہم ایک بات ضرور ثابت ہو چکی ہے کہ پی ٹی آئی جھوٹوں کی پارٹی ہے، یہ وہ سیاسی جماعت ہے جو سیاسی پوائینٹ سکورنگ کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کا ہنر بھی خوب جانتی ہے چاہے ان کے اس فعل سے ملک کو نقصان ہو یا اداروں کو مگر پی ٹی آئی کو تو صرف اپنے مقاصد سے غرض ہے.

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل پر تشدد کے الزامات پر اسلام آباد پولیس کی انکوائری مکمل ہوگئی، رپورٹ کل ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔انکوائری کمیٹی کے سامنے تحریک انصاف کے 4 رہنما پیش ہوئے۔زرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی، تحریک انصاف کے رہنماوں نے اپنا موقف ریکارڈ کرایا،زرائع کے مطابق شہباز گل پر تشدد کی مبینہ تصاویر کمیٹی کے سامنے پیش کی گئیں.

ذرائع پمز اسپتال کاکہنا ہے کہ شہباز گِل کی تمام ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوگئی ہیں۔ شہباز گِل کی صحت کو جانچنے کیلئے میڈیکل بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ذرائع پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ شہباز گِل کی صحت کے متعلق مشاورت کرے گا۔شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹس کے تناظرمیں میڈیکل بورڈ تفصیلی رپورٹ تیار کرے گا۔

Leave a reply