شہباز گل کے معاملے پر عمران خان پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں،مریم اورنگزیب

0
52

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نے شہباز گل کا ریمانڈ دیا ہے، عمران خان پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں،عمران خان کوقانون کی پرواہ نہیں،پارٹی رہنما ملاقات کے بعد کہتے ہیں شہباز گل فٹ ہیں،آج شور ڈالا جا رہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا،عدالتی حکم کی مکمل تعمیل کرائی جائے گی.

اس سے قبل مہمان خصوصی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ریڈیوپاکستان اور پی ٹی وی کو ملک کا اثاثہ قراردیا اورکہاکہ دونوں اداروں نے معاشرے میں رواداری اور امن کے فروغ میں شاندار کردارادا کیا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ ریڈیوپاکستان کے فنکاروں نے اپنی آوازوں کے ذریعے اچھی شخصیت کے اوصاف پیداکرنے اور سازگار ماحول کے قیام میں اہم کردارادا کیا انہوں نے کہاکہ ہرخاندان کے پاس ریڈیوپاکستان کی یادیں موجود ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ ڈائمنڈ جوبلی ایوارڈ2022کے انعقاد کا مقصد ان فنکاروں کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنا تھا انہوں نے کہاکہ ایوارڈز کی اس تقریب کو مستقل بنایاجائے گا اورکہاکہ صرف وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جو اپنے فنکاروں کو عزت دیتے ہیں ۔
وزیراطلاعات نے اس بات کو بھی سراہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے دوران ریڈیوپاکستان اورپاکستان ٹیلی ویژن ثابت قدم رہے اور اپنی موجودگی کوبرقراررکھا ان کی مضبوط اورٹھوس بنیاد کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ ادارے قائم رہیں گے انہوں نے کہاکہ ریڈیوپاکستان اور پی ٹی وی محض ادارے نہیں ہیں بلکہ وہ ایک گھر کی طرح ہیں۔

وزیراطلاعات نے نئے فنکاروں سے یہ بھی کہاکہ وہ سیکھنے اور تربیت حاصل کرنے کے مقصد سے ریڈیوپاکستان اورپی ٹی وی کے آرکائیوز سے فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہاکہ ایک ایپ تیار کی جارہی ہے جس سے عوام پی ٹی وی کے پروگرام دیکھ سکیں گے۔

Leave a reply