شہباز شریف حاضر ہو، نیب کی جانب سے طلبی آ گئی

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نیب نے کل طلب کر لیا

نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں،نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے، نیب کی جانب سے ماڈل ٹاؤن شہباز شریف کے گھر میں نوٹس بھجوائے گئے تھے، شہباز شریف کو کل 17 اپریل کو نیب میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے اور ضروری ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے

نیب نے شہباز شریف کو ایک سوالنامہ بھی بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 1998 سے سال 2018 کے دوران فیملی کے اثاثے بڑھ کر 549 ارب ہوئے۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔ بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاوَنٹس موجود ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سال 2005 سے سال 2007 کے دوران لیے جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور سال 2008 سے سال 2019 کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ ماڈل ٹاوَن 96 ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاوَس رہا، اس کا بھی جواب دیں

واضح رہے کہ شہباز شریف لندن گئے ہوئے تھے ، نواز شریف ابھی بھی لندن میں ہی ہیں انکے علاج بارے اور انکی صحت بارے ابھی تک کوئی نئی اپ ڈیٹ نہیں آ رہی، کرونا کے پھیلاؤ کے بعد شہباز شریف واپس آئے اور 14 دن گھر میں رہنے کے بعد انہوں نے اجلاس ، رابطے اور ملاقاتیں شروع کر دی ہیں.

قبل ازیں چند روز قبل لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کی ٹرائل کورٹ سے مستقل حاضری معافی کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،

نیب نے اپنی درخواست میں شہبازشریف کوفریق بنایا ہے ،نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس زیر سماعت ہیں ،ٹرائل کورٹ نے قانون کے برعکس مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی ،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف آشیانہ اوررمضان شوگر ملز ریفرنس میں مرکزی ملزم ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ شہبازشریف کو مستقل حاضری معافی دینے کا فیصلہ کالعدم قراردے ،عدالت شہباز شریف کو ٹرائل میں شامل ہونے کا حکم دے۔

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے پر مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی ،حاضری معافی کی درخواست میں ملزم کا عدالت میں پیش ہونالازمی ہے۔ عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے سے ٹرائل کیسے متاثر ہوگا؟

نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کے خلاف احتساب عدالت میں دو ریفرنسز کا ٹرائل جاری ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

Leave a reply