شہباز شریف کی آج ہو گی نیب میں پیشی،نیب نے پیشی سے قبل کیا کہہ دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کا معاملہ،نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کر دی

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اپنے خلاف جاری تحقیقات میں قومی ادارے کیساتھ تعاون کریں،

واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کو 22 اپریل کو طلب کیا تھا، شہباز شریف نیب میں پیش نہیں ہوئے بلکہ شہباز شریف کی جانب سے نیب کو جواب ارسال کر دیا گیا تھا، نیب کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کو شہباز شریف کی جانب سے بھیجا گیا جواب نامہ موصول ہو گیا ہے،نیب ٹیم نے شہبازشریف کے بھیجے گئے نامکمل جواب پر عدم اطمینان کا اظہارکر دیا

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

نیب نے شہباز شریف کو ایک سوالنامہ بھی بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 1998 سے سال 2018 کے دوران فیملی کے اثاثے بڑھ کر 549 ارب ہوئے۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔ بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاوَنٹس موجود ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سال 2005 سے سال 2007 کے دوران لیے جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور سال 2008 سے سال 2019 کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ ماڈل ٹاوَن 96 ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاوَس رہا، اس کا بھی جواب دیں

 

Shares: