شہبازشریف نے اگلے مہینے قیامت اور ترجمان وزارت خزانہ نے اگلے مہینے کی اچھی خبردے دی

لاہور: شہبازشریف نے اگلے مہینے قیامت اور ترجمان وزارت خزانہ نے اگلے مہینے کی اچھی خبردے دی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جب وزارت خزانہ اپنے مشیر خزانہ کے بیان کی تردید کرے، جھوٹے اعدادوشمار دئیے جائیں تو پھر معیشت کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے۔ ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کی بلند ترین سطح معاشی غلط سمت کی بین دلیل ہے۔

انہوں نے کہاکہ قرض، مہنگائی، خسارے، ڈالر ہر چیز ریکارڈ توڑ چکی، ملک میں اگر عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ ملک کو جس معاشی کھائی میں دھکیل دیاگیا ہے، جلد کچھ نہ کیا گیا تو واپسی بھی ناممکنات میں سے ایک مسئلہ بن جائے گی۔

شہباز شریف نے دعوی کیا کہ یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے، حکومت پٹرول مہنگا کردے گی جس سے عوام الناس اورپریشان ہوجائیں گے

دوسری طرف ترجمان وزارت خزانہ نے خوشخبری سناتےہوئے کہا ہے کہ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے عوام کو اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا ریلیف ملنے کی نوید سنادی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی جو کل قیمت کا 11.5فیصد بنتی ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 72 اعشاریہ91ڈالرز تک گرگئی۔

قیمت میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جوکہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے، ماہرین نے تیل کی زائد پیداوار بھی اس کمی کی ایک اہم وجہ قرار دیا ہے۔

ٹویٹر پر شیئر کیے گئے کلپ کے کیپشن میں مزمل اسلم نے لکھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 72.91ڈالرفی بیرل کی سطح پر آگئی

 

 

Comments are closed.