وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شہباز شریف فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ ن کا لیڈر کون ہے؟-

باغی ٹی وی : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی ہے۔ عمران خان نے عوام کے سامنے کارکردگی رکھنے کی بہترین روایت قائم کی۔ کیا وزیراعلیٰ سندھ نے 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی؟

فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے کہ یہ پیپلز پارٹی کا آخری دور ہو، 13 سال بعد سندھ سے پی پی کی حکومت کا خاتمہ ہو گا، سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی –

فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ میں گورننس کی صورتِ حال تشویش ناک ہے، سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں عوام کو صحت کارڈ مل رہا ہے، سندھ والے نہ خود کام کر رہے ہیں نہ ہمیں کرنے دے رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں روکنے اور موبائل سمیں بلاک کر نے پر غور

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ نون کا لیڈر کون ہے؟ نون لیگ والے پہلے اپنی قیادت کا فیصلہ کریں کہ پارٹی کون لیڈ کرے گا بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف سیاست میں ناتجربے کار ہیں-

فواد چوہدری نے کہا مراد علی شاہ اپنی 13 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں نون لیگ اپنی کارکردگی بھی عوام کے سامنے رکھے تاکہ فرق پتہ چلے، خارجہ پالیسی اور اقتصادی پالیسی پر اپوزیشن کا فریم ورک نہیں ملے گا-

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی، سیاسی اور خارجی سطح پر استحکام کی جانب گامزن ہے، کراچی والے رو رہے ہیں کہ پیسہ اندرونِ سندھ گیا، اندرونِ سندھ والے سوال کرتے ہیں کہ پیسہ لگا کہاں ہے؟ پورے ملک سے ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے اور وہی پھر صوبوں میں تقسیم ہوتا ہے۔

سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع ، نوٹیفیکیشن جاری

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منہگائی میں 27 فیصد اور آمدنی میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، قومی سلامتی اجلاس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی تیاری نہیں تھی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لندن میں شادیاں ضرور کریں لیکن ہمارے پیسے واپس کریں، میاں صاحب نواسوں کی شادیاں ہمارے پیسوں سے نہ کریں۔

وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وبا کے دوران بھی بہترین کردار ادا کیا۔ کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ ماضی میں کیا تھا اور اب کیا ہے، فرق واضح ہے۔ ہم نے برامدات پر توجہ دی اور درآمدات کو کم کیا۔ جب اقتدار ملا تو حالات سب کے سامنے تھے۔ ہماری خارجہ پالیسی مزید بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوئی پالیسی واضح نہیں وہ کرکیا رہی ہے۔ اپوزیشن بتائے ان کا مقصد کیا ہے؟-

ہمارا وزیراعظم عمران خان جھوٹا ہے، بلاول بھٹو

Shares: