لندن روانگی کے منصوبے ؟ شہبازشریف کی پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئین ٹرنرسے ملاقات

0
34

اسلام آباد:شہبازشریف کی پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئین ٹرنرسے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئین ٹرنر سے اہم ملاقات کی۔

ذرائع کےمطابق اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خان خاقان عباسی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ شہبازشریف نے کورونا وبا کے دوران برطانیہ کی جانب سے پاکستان کی امداد کو سراہا۔

انہوں نے کورونا وبا کی وجہ سے برطانیہ میں ہونے والی اموات پر برطانوی ہائی کمشنر سے افسوس کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ کورونا عالمی وبا نے پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، بنی نوع انسان کو اس مصیبت سے نجات کے لئے مشترکہ تعاون اور کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ انسانیت کی بقا کا سوال ہے۔

انہوں نے کہاکہ برطانیہ اور پاکستان کے دوطرفہ روابط کی ایک طویل تاریخ ہے۔ پاکستانیوں کے لئے برطانیہ دوسرے گھر کی مانند ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات کی نہایت منفرد جہت ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری دونوں ممالک کے درمیان روابط کی مضبوطی اور فروغ میں نہایت شاندار کردار ادا کررہی ہے۔ دونوں ممالک کا باہمی تعاون باہمی مفاد میں ہے۔

شہبازشریف نے ڈیوک آف ایڈنبرگ شہزادہ فلپ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور شاہی خاندان کے لئے تعزیت کا پیغام دیا۔آنجہانی شہزادہ فلپ کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر علاقائی اہمیت کے امور خاص طورپر افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاءاور قیام کے لئے کوششوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئین ٹرنر نے شہبازشریف کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے رمضان کی مبارک دی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرسے بھی ملاقات کے لیے درخواست دی گئی تھی جو منظورکرلی گئی،

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ن لیگ نے عوام کویہ تاثردینے کے لیے کہ دنیا ان کوکس نظرسے دیکھتی ہے ایک نئے کھیل کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مختلف ملکوں کے سفیروں کوملاقات کی درخواستیں بھیجی جائیں گی اورپھرملاقاتیں کرکے عوامی کومتاثرکرنے کی سیاسی کوشش کی جائے گی

Leave a reply