شہباز شریف نوازشریف کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد کشمیرانتخابات کے لیے متحرک ہوگئے

0
116
شہباز شریف نوازشریف کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد کشمیرانتخابات کے لیے متحرک ہوگئے #Baaghi

لاہور: شہباز شریف نوازشریف کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد کشمیرانتخابات کے لیے متحرک ہوگئے اطلاعات کے مطابق نوازشریف نے شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ کشمیر الیکشن میں مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں۔جس کے بعد شہازشریف متحرک ہوگئے ہیں اوررابطے بھی شروع کردیئے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شبازشریف نے آج پارٹی رہنماوں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں کشمیر انتخابات کے لیے مشاورت کی جائے گی

یاد رہے کہ کل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں آزادکشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اور نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کردی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشمیر الیکشن کی مہم مریم نواز کو سوپنے پر اتفاق کیا، اور پارٹی قائد نوازشریف نے ہدایت کی کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں، اور دونوں الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں۔

نوازشریف نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کیا جائے اور عوامی اجتماعات میں حکومت کی کشمیر پالیسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں، اور عوام کو بتایا جائے کہ حکومت نے بجٹ سے پٹرول سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا۔

Leave a reply