رانا ثناء اللہ کی گرفتاری، شہباز شریف نے آج لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر آج 3 جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے.

رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی طرف سے یہ اجلاس لاہور میں طلب کیا گیا ہے جس میں مسلم لیگ ن کی قیادت شریک ہو گی اور رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے حوالہ سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی. رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور دیگر عہدیداران نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں‌ پارٹی کے اندر ہونے والی ٹوٹ پھوٹ اور اب رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق شدید تشویش پائی جاتی ہے.

رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے کتنے کلو ہیروئن برآمد ہوئی اور کہاں‌ سمگل کی جانی تھی؟ اہم خبر

رانا ثناء اللہ ان دنوں‌ مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی عمران خان سے ملاقاتوں‌ پر سخت تنقید کر رہے تھے اور ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ لوٹوں کے گھروں‌ کا محاسبہ کریں گے. رانا ثناء اللہ کے تندو تیز بیانات کے بعد ان کی گرفتاری کو بعض لوگ سیاسی پہلو سے دیکھ رہے ہیں‌ تاہم اے این ایف نے واضح‌ طور پر کہا ہے کہ ان کی گاڑی سے 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے جو کہ اسلام آباد سے لاہور اسمگل کی جانی تھی تاہم اطلاع ملنے پر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا.

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر شہباز شریف نے ویڈیو پیغام میں جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی بلا جواز اور بغیر کسی ٹھوس الزامات کے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس ریاست گردی کی سربراہی سلیکٹڈ وزیر اعظم خود کررہے ہیں اور اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے لئے بد ترین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ ایک جمہوری پسند آدمی ہیں اور انہوں نے میرے ساتھ پنجاب میں 10 سال کام کیا ہے، وہ جمہوریت کے داعی اورجمہوری نظام کو تقویت دینے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں اور اگر پی ٹی آئی کی حکومت اور عمران خان اس کی سزا دینا چاہتے ہیں تو وہ غلط فہمی کا شکار ہیں، رانا ثنا اللہ کو فی الفور عدالت میں پیش کیا جائے اور بھونڈے الزامات قوم کے سامنے لائے جائیں۔

شہباز شریف کی طرح ان کی پارٹی کے دیگر لوگوں‌ نے بھی اس گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے.

Comments are closed.