پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے متعلق 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے. شہباز شریف کی جانب سے یہ اہم قدم پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے مختلف سینیٹرز سے رابطوں‌کے بعد اٹھایا گیا ہے.

حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی سرداریعقوب ناصر،جاویدعباسی، مصدق ملک، پیرصابرشاہ اورڈاکٹر اسد اشرف شامل ہیں، یہ کمیٹی چیئرمین سینیٹ پرتحریک عدم اعتماد، نئےچیئرمین سینیٹ کےالیکشن کیلیے حکمت عملی بنائے گی، شہباز شریف نے کمیٹی کو فی الفور اپنا کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے. مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کمیٹی نئےچیئرمین سینیٹ کےالیکشن سےمتعلق بھی حکمت عملی مرتب کرے گی،

عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیر‌صدارت اجلاس میں شرکت

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌ کی طرف سے میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار مقرر کیا گیا ہے. میر حاصل خان بزنجو سینیٹ کے رکن اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں۔ حاصل بزنجو رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، ان کا تعلق بلوچستان سے ہے ، حاصل بزنجونے 1988 میں پاکستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ،1990 میں قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے ،1996 میں نیشنل پارٹی کے صدر بھی رہے، حاصل بزنجو 1997 میں دوسری بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا، حاصل بزنجو 2009 میں بلوچستان سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے. حاصل بزنجو کے والد بلوچستان کے گورنر رہ چکے ہیں، حاصل بزنجو کی 1988 میں شادی ہوئی، ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے ،میر حاصل بزنجو مرکز میں اور 2013 کے انتخابات کے بعد بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے اتحادی رہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

Shares: