بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو اسے سخت جواب دیا جائے گا.
بھارت کاجنگی جنون انتہا پر،طالب علموں کے لیے فوجی ٹریننگ لازمی قراردے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی سربراہ نے یہ دھمکی آمیز لہجہ کرگل جنگ کے 20 سال پورے ہونے پر منعقدہ ایک سیمینار میں اختیار کیا ہے، جنرل بپن راوت نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فوج عسکریت پسندی کو فروغ دے رہی ہے، بھارتی فوج علاقہ کے تحفظ کیلئے تیار ہے. اگر کوئی ایسی حرکت کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا.
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی فوجی سربراہ نے کہاکہ مستقبل میں جو جنگیں ہوں گی وہ کافی زیادہ تباہی لائیں گی، اس وقت تکنیک کا بڑا اہم کردار ہوگا، انہوں نے مستقبل میں ہونے والی جنگوں کو ہائبریڈ وار کا نام دیا ہے اور کہا کہ کرگل جنگ کے بعد ہندوستانی فوج نے طویل فاصلہ طے کیا ہے ، لیکن ہمیں مستقبل کی لڑائیوں کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔
آرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ فوج کو ہر طرح کی جنگ کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ تکنیک کے بڑھتے اثر نے جنگ کے حالات کو تبدیل کردیا ہے ۔ دیکھا جائے تو آج جنگ میں سائبر دنیا ایک بڑا رول ادا کررہی ہے، واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف پہلے بھی پاکستان کے خلاف الزامات عائد کرتے رہتے ہیں.