امریکی امداد کو سراہتے ہیں ،شہباز شریف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

0
40

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی.وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی کانگریس کے وفد نے کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن لی(Sheila Jackson Lee) کی قیادت میں آج ملاقات کی. کانگریس وومن لی کے علاوہ وفد میں کانگریس مین تھامس سوزی (Thomas Souzzi) اور کانگریس مین آل گرین (Al Green) شامل تھے۔

باز شریف،امریکی،کانگریس،ملاقات،

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کوماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، جس میں ترقی پذیر دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے موسمیاتی مالیات (Climate Finance) کی فراہمی بھی شامل ہے.سب سے کم کاربن اخراج کرنے والے ممالک میں سے ایک ہونے کے باوجود پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کا سامنا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان سیلاب جیسی قدرتی آفت کا سامنا کر رہا ہےامریکی کانگریس وفد کے دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اسے سراہتے ہیں،حکومت ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں پوری طرح مصروف ہے.

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان سیلاب جیسی قدرتی آفت کا سامنا کر رہا ہےامریکی کانگریس وفد کے دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اسے سراہتے ہیں .انہوں نے کہا کہ حکومت ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں پوری طرح مصروف ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب سے 33 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں, 1,300 سے زیادہ انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور زراعت، مویشیوں، املاک اور اہم انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے سنگین چیلنجز درپیش ہوں گے اور اس کے لیے بے پناہ وسائل کی ضرورت ہوگی۔ اس تناظر میں بین الاقوامی برادری کی طرف سے مسلسل حمایت، یکجہتی اور مدد اہم ہے ۔

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، وزیراعظم نے باہمی احترام، اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی دونوں ممالک کے درمیان تعمیری اور پائیدار روابط کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کاربن کے سب سے کم اخراج کرنے والے ممالک میں سے ایک ہونے کے باوجود پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی یافتہ ممالک کوماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، جس میں ترقی پذیر دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے موسمیاتی مالیات (Climate Finance) کی فراہمی بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم نے امریکہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی سیلاب سے متعلق امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے وفد کا دورہ پاکستان میں سپر فلڈ سے ہونے والی تباہی کے پیمانے کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ امداد کو متحرک کرنے میں مدد دے گا۔

کانگریس کا 3 رکنی وفد 4 سے 6 ستمبر 2022 تک پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ وفد نے صوبہ سندھ کا دورہ کیا تاکہ نقصانات اور انسانی تکالیف کا مشاہدہ کیا جا سکے اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں کیں تاکہ بحالی کی کوششوں میں مدد کرنے کے طریقے تلاش کیے جا سکیں۔

کانگریس ویمن لی نے سیلاب متاثرین خصوصاً اپنے پیاروں سے محروم ہونے والوں کے لیے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی قوم اس آفت سے ہمت اور عزم کے ساتھ نمٹے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکی کانگریس اور انتظامیہ اس زبردست چیلنج کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور متاثرہ لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے اور ان کی زندگیوں اور کمیونٹیز کی تعمیر نو میں مدد کے لیے اہم مدد فراہم کرے گی۔

Leave a reply