شہبازشریف نے پارٹی رہنما کے نام خط لکھ کراہم پیغام بھیج دیا

0
179

لاہور:شہبازشریف نے پارٹی رہنما کے نام خط لکھ کراہم پیغام بھیج دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کو خط لکھ دیا ہے

شہبازشریف نے خط میں کہا کہ آپ کے جواں سال صاحبزادے عرفان قیصر شیخ کی ناگہانی وفات کا سن کر بہت صدمہ ہوا:

شہبازشریف کہتے ہیں کہ عرفان قیصر شیخ نے پنجاب میں میری ٹیم کے رکن کے طورپر بہترین کام کیا، وفات پر اپنے غم کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا

شہبازشریف نے خط میں لکھا ہے کہ بطور چئیرمینتعلیم اور ہنرمندی کے ادارے(ٹی ای وی ٹی اے) کو بنانے اور سنوارنے میں انہوںنے مثالی کام کیا ،عوامی خدمت کا جذبہ اور ایمانداری سے اپنے فرائض بجالانا ان کی شخصیت کا جوہراور خاصہ تھا

شہبازشریف خط میں لکھتے ہیں کہ وہ درویش منش، مخلص اور محنتی رفیق تھے جن کی رائے کو میں ہمیشہ بے حد اہمیت دیتا تھا

شہبازشریف نے کہا ہے کہ عرفان قیصر شیخ کی وفات سے بڑا خلا پیدا ہوا ہے جس کا پُر ہونا ممکن نہیں:قائد حزب اختلاف کی عرفان قیصر شیخ کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

Leave a reply