مزید دیکھیں

مقبول

ملک کے چاروں صوبوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے چاروں صوبوں کی سیوریج لائنوں میں ایک...

مقبوضہ کشمیر ،ماہ رمضان میں فیشن شو کا انعقاد

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں...

شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی،ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونے والا مغوی بچہ بازیاب کرا لیا

شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونے والا 12 سالہ مغوی بچہ بازیاب کرا لیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی کی گئی جس میں ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونے والا 12 سالہ مغوی بچہ منظم بحفاظت بازیاب،اغواء کار گرفتار۔

مغوی بچہ منظم سودا سلف لینے گھر سے نکلا جسے شاہدرہ موڑ سے ملزم فدا حسین اغواء کر کے بہاولنگر لے گیا۔دوران ِاغواء ملز م فدا حسین مغوی بچے کو اینٹوں کے متعدد بھٹوں پر جبری مشقت کر واتا رہا۔

اغواء کا رملزم فدا حسین مغوی بچے کو اپنا بیٹا ظاہر کر کے اینٹوں کے بھٹوں پر کام پر رکھواتا تھا۔ ملزم مغوی بچے کی کمائی پر گزر بسر کرتا اورروزانہ جبری مشقت کروانے کے بعد بچے کو کمرے میں بند کر کے تالا لگا دیتا تھا۔

اغواء کار ملزم مغوی بچے کے متعلق شک گزرنے پر بچے کو بھٹے سے کام چھڑوا کر نئی جگہ کام کے لیے رکھوا دیتا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن پاشا عمران نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کروایا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا اغو کار کی گرفتاری اور بچے کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان۔