بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے 30 گھنٹے بعد بھارتی وزیر دفاع جاگ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے 20 گھنٹے بعد بھارتی وزیر دفاع نے افسوس کا اظہار کیا ہے
بھارتی وزیر دفاع نے لداخ میں بھارتی فوجیوںکی ہلاکت کے بعد بھارتی افواج کے سربراہان کے ساتھ ہنگامی اجلاس کیا تھا لیکن اس کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا، بھارت کی طرف سے ابھی تک کوئی واضح رد عمل سامنے نہیں آیا، ایسے لگ رہا ہے جیسے بھارت چین کے سامنے ڈھیر ہو چکا ہے، مودی نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے البتہ 19 جون کی شام کل جماعتی کانفرنس طلب کی ہے
اب بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے 30 گھنٹے بعد بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور اس مدعے پر انکا پہلا بیان سامنے آیا جو صرف افسوس پر مبنی تھا، بھارتی وزیر دفاع نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور انکی بہادری کی تعریف کی
راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ گلوان میں فوجیوں کی ہلاکت بیحد تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ جوانوں نے بہادری دکھاتے ہوئے اپنا فرض نبھایا اور ہلاک ہو گئے، ملک جوانوں کی ہلاکت کو کبھی نہیں بھولے گا اور میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ اس مشکل وقت میں ملک کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔
The loss of soldiers in Galwan is deeply disturbing and painful. Our soldiers displayed exemplary courage and valour in the line of duty and sacrificed their lives in the highest traditions of the Indian Army.
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) June 17, 2020
راجناتھ سنگھ کی جانب سے 30 گھنٹے بعد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیتی بیان آنے پر سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں نے راجناتھ پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ہمارا وزیر دفاع ہے جس کو پتہ ہی نہیں کہ ایک کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی اہلکار ہلا ک ہو گئے،
ایک صارف کا کہنا تھا کہ 36 گھنٹے بعد فوجیوں کی ہلاکت پر ٹویٹ کی گئی ،یہ کیا مذاق ہے
Sir were you having a really long nap? 36 hours to make a simple condolence tweet for 20 brave martyrs. Shocking apathy and insult.
— Sanjukta Basu (@sanjukta) June 17, 2020
چین اور بھارت کے مابین لداخ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، بھارت نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ بھارت کے 20 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تا ہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دو درجن سے زائد لاپتہ ہیں ،کچھ کو چینی فوج نے گرفتار کر رکھا ہے جن میں ایک میجر بھی شامل ہے
واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا
سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے
لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز
یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی
لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں
"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے
جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم
چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے
لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے
مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان
لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست
بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ
بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کرنیوالی آر ایس ایس لداخ پر چین کے ساتھ بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی؟
لداخ سرحدی کشیدگی، مذاکرات سے قبل چین نے ایسا کام کیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے
لداخ کشیدگی ، پیر سے چائنہ نے انڈیا سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دئیے
بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کیا ، اس لیے مارے گئے، چین کا بیان
1975 کے بعد آج چین کے ہاتھوں بھارتی فوجی کی ہلاکت ہوئی ، انڈین آرمی دو بجے پریس کانفرنس کرے گی
لداخ میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی وزیر دفاع کے فوج کے سربراہان کے ساتھ ہنگامی میٹنگ
لگتا ہے چین نے "گھر میں گھس کر ماریں گے” کی جارحانہ عسکری اپروچ کو ہائی جیک کرلیا ،محبوبہ مفتی
چینی فوج کے ہاتھوں کرنل سنتوش کی ہلاکت کی خبر سن کر ماں اورچچی بیہوش،ہسپتال منتقل
بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی کے احمد آباد میں چین کیخلاف مظاہرے، چینی مصنوعات نذرآتش
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین کشیدگی جاری ہے،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی ہیں ، فوجی اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے
چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت،اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے بعد مودی نے بڑا فیصلہ کر لیا