شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی

کانسٹیبل محمد جاوید نے گزشتہ روز اٹک میں پولیس وین کو پیش آنے والے ٹریفک خادثہ کے نتیجہ میں جام شہادت نوش کیا تھا. پولیس وین میں پولیس ٹریننگ سینٹر سرگودھا سے نفری کو سپیشل ڈیوٹی کیلیے اٹک لے جایا جا رہا تھا جسے راستہ میں خادثہ پیش آگیا خادثے کے نتیجے میں متعدد جوان زخمی ہوئے جن میں مدثر اور جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے.

شہداء میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل محمد جاوید کی نماز جنازہ آج صبح سرکاری اعزاز کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال، ایس پی انوسٹی گیشن فاروق امجد،صحافی و وکلاء برادری، پولیس افسران و ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ شہید کی بلندی درجات کے لیے دعائیں کی گئیں. ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس مشکل کی اس گھڑی میں شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑی انہیں کسی مقام پر بھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Shares: