شیہد سراج رئیسانی کی 57 ویں سالگرہ پران کے بیٹے جمال خان رئیسانی کا پیغام

شہید سراج رئیسانی کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر شہید کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کہنا ہے کہ ان کے باپ اور بھائی کی شہادت کا درد مجھے مضبوط اور اپنے ملک کے لئے کچھ نیا کرنے کا عزم دیتے ہیں

باغی ٹی وی : شہید سراج رئیسانی کی آج 57ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے والد کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میرے بابا شہید سراج رئیسانی کی 57ویں سالگرہ کا دن ہے جب چھوٹا تھا تو بڑے بھائی کو دشمنوں نے شہید کیا جب بڑا ہوا تو میرے والد کو میرے ساے جُدا کر دیا


جمال رئیسانی نے لکھا کہ یہ تمام درد مجھے مضبوط اور اپنے ملک کے لئے کچھ نیا کرنے کے لئے پُرعزم کرتے ہیں

جمال رئیسانی کے اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے کمنٹس کئے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا

ایک صارف امین اللہ نے لکھا کہ اللہ تعالی شہید وطن شہید امن میر سراج رئیسانی نوراللہ مرقدہ کے درجات بلن فرمائے اور اللہ آپکو اپنے بابا کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آپکے اکیلے نہیں کروروں محبت وطن پاکستانی آپکے روحانی بھائی ہیں اور ہر غم و خوشی میں برابر کے شریک ہیں

کچھ صارفین نے لکھا کہ اللہ پاک پاکستان کے دونوں بیٹوں کو جنت میں جگہ دیں اور آپ کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے

واضح رہے کہ میر سراج خان رئیسانی (4 اپریل 1963 – 13 جولائی 2018) ایک پاکستانی سیاست دان تھے جن کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے تھا۔انہیں 2018 کے عام انتخابات سے قبل اپنی نشست کے لئے انتخابی مہم چلاتے ہوئے خودکش بم دھماکے میں قتل کر دیا گیا تھا

Comments are closed.