بکرے کا گوشت . آدھاکلو
دیگی لال مرچ دو عدد پیس لیں
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ پیس لیں
دہی . آدھی پیالی
بادام چار عدد چھیل کر بارک کاٹ لیں
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد بارک کاٹ لیں
چھوٹی الائچی تین عدد
سیاہ زیرہ آدھا چائے کا چمچ
الائچی اور سیاہ زیرہ پانی کے ساتھ پیس لیں
زعفران ایک چٹکی یا عرق گلاب دو قطرے
نمک . حسب ذائقہ
گرم مصالہ مکس آدھا چائے کا چمچ
گھی ایک پکانے کا چمچ
ترکیب:
ایک پتیلی میں گھی گرم کر کے پیاز براون کر کے نکال لیں اور پیس لیں اس کے بعد تمام مصالوں کو ایک برتن میں۔ڈال۔کر اچھی طرح مکس کر کے ان میں گوشت ملادیں دہی اور پسی ہوئی پیاز بھی شامل۔کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر ایک پتیلی میں ڈال۔کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو بادام ڈال کر ہلکا سا بھون لیں پھر الائچی اور سیاہ زیرہ میں عرق گلاب یا زعفران ملا۔کر ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں اس سالن کو جتنی دیر زیادہ دم پر رکھیں گے اتنا زیادہ مزیدار ہوگا