شاہد آفریدی بھی کرونا کا شکار بن گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے،سابق کرکٹر شاہدخان آفریدی کا کوورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،جمعرات سے طبیعت خراب تھی ، کرونا ٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا،
I’ve been feeling unwell since Thursday; my body had been aching badly. I’ve been tested and unfortunately I’m covid positive. Need prayers for a speedy recovery, InshaAllah #COVID19 #pandemic #hopenotout #staysafe #stayhome
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 13, 2020
شاہد آفریدی نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد کرونا سے صحتیاب ہو جائیں گے
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، سیاسی شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے. انکی فیملی میں بیٹی اور داماد کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے. کرونا مثبت آنے پر سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے
گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا جس کے بعد ن لیگی رہنما نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے
کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا
لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی
کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ اس سے قبل احسن اقبال، مریم اورنگزیب، نہال ہاشمی، انجینئر امیر مقام، خواجہ سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں