شاہد آفریدی کے طالبان سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا

0
44

پاکستانی قومی کرکٹرشاہد آفریدی کے طالبان کی ’مثبت سوچ‘ پر بیان نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا-

باغی ٹی وی : گذشتہ روز شاہد آفریدی کراچی میں مقامی کرکٹ لیگ کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے کہ کسی نے افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے سے متعلق سوال کر دیا جواب میں شاہد آفریدی نے جو امید افزا جواب دیا وہ سوشل میڈیا صارفین، خصوصاً بھارتیوں کو پسند نہیں آیا جس کے بعد سے شاہد آفریدی کا نام بھارت میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے-

پاکستان کا بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے نئے واقعے پر تشویش کا اظہار

شاہد آفریدی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس میں وہ افغانستان میں طالبان کے بظاہر مثبت رویے کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں-

کلپ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کوئی شک نہیں کہ طالبان آئے ہوئے ہیں اس وقت، اور کافی مثبت سوچ کے ساتھ آئے ہوئے ہیں، یہ چیز ہمیں پہلے نظر نہیں آئی۔ ماشااللہ یہ زبردست مثبت رویے کی طرف نظر آ رہی ہیں، یہ خواتین کو کام کرنے کی اجازت، سیاست اور دیگر ملازمتوں کی طرف اجازت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاطالبان کرکٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں کرکٹ سیریز ہو جاتی لیکن کچھ حالات ٹھیک نہیں تھے جس کی وجہ سے سیریز نہیں ہو سکی۔ میرا خیال ہے طالبان کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔

تاہم بعد ازاں بی بی سی سے اس ویڈیو کلپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ طالبان کے جو بیانات ابھی تک سامنے آئے ہیں وہ بہت ہی زیادہ مثبت سوچ کے حامل ہیں جس کے بعد وہ امید رکھتے ہیں کہ اس مرتبہ صورتحال مختلف ہوگی۔

افغانستان نے آج مکمل آزادی حاصل کر لی ذبیح اللہ مجاہد

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’طالبان نے آنے کے بعد ہر ملک کے ساتھ رابطہ کرکے امن و محبت کی بات ہے ناکہ انتقام کی۔ وہ اس بار مثبت سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔ وہ اپنے تمام پڑوسیوں کےساتھ اچھے تعلقات کی بات کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ’اس بار طالبان کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ خواتین کو تعلیم اور ملازمت ہر شعبے میں مواقع دینے کی بات کررہے ہیں طالبان کو اب اندازہ ہے کہ معاشرے میں عورت کی کتنی زیادہ اور بنیادی اہمیت ہے کیونکہ عورت کے بغیر معاشرہ نہیں چلتا اور یہ بات سب جانتے ہیں کہ پڑھی لکھی عورت کا مطلب ہی پڑھا لکھا معاشرہ ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا رہی طالبان سے ڈر اور خوف کی بات تو اس کی وجہ طالبان کا ماضی کا امیج ہے لیکن اب طالبان میں وہ چیزیں موجود نہیں ہیں جو پہلے ہوا کرتی تھیں اب ان میں بہت تبدیلی آگئی ہےاور یہ بات ان کے حالیہ بیانات سے بھی واضح ہورہی ہے مجھے امید ہے کہ طالبان کے آنے سے امن قائم ہوگا اور حالات بہتری کی جانب جائیں گے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ حالات تو یہی دکھائی دے رہے ہیں کہ افغانستان کی کرکٹ پر جو انڈین غلبہ رہا ہے وہ اب نہیں ہوگا کیونکہ زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح کرکٹ کا کنٹرول بھی طالبان اپنے ہاتھ میں لے لیں گے۔

طالبان نے تاریخ رقم کر دی طالبان رہنما انس حقانی

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان تک متعدد افغان کرکٹرز کی آرا پہنچی ہیں اور یہ سب اس بات سے متفق ہیں کہ افغانستان میں کرکٹ پہلے کی طرح جاری رہے گی اور یہ کرکٹرز سمجھتے ہیں کہ کرکٹ کو طالبان سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

تاہم شاہد آفریدی کی بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو طالبان کی لئے مثبت سوچ پسند نہیں اور سوشل میڈیا پر خوب واویلا کیا-ایک صارف کا کہنا تھا ’شاہد آفریدی کو طالبان کا ترجمان ہونا چاہیے۔ وہ طالبان کی سیاست کی کتنی اچھی تشریح اور ترجمانی کرتے ہیں۔


https://twitter.com/rajeev_srivatsa/status/1432614528622071809?s=20

Leave a reply