شاہد خاقان ایک جوتاماریں گےتودوسری طرف سے 100جوتےمارےجائیں گے، فواد چوہدری
شاہد خاقان ایک جوتاماریں گےتودوسری طرف سے 100جوتےمارےجائیں گے، فواد چوہدری
باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان نےاسپیکرکےبارےمیں جوبات کی اس کی مذمت کرتاہوں، ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ وہ اس ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔شاہد خاقان ایک جوتاماریں گےتودوسری طرف سے 100جوتےمارےجائیں گے
قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو سپیکرسے بات کرنے کی تمیز نہیں، ایسے بات کرتے ہیں جیسے ان کی حکومت نے کوئی بڑا تیر مارا تھا، ان کا رویہ ہمیشہ منافقانہ ہوتا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مولانا فضل الرحمان اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد کی لڑائی لڑتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو گرانے کی ہر ممکن کوشش کی، اب ان کے رنگ پیلے پڑے ہوئے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارا معاہدہ مکمل ہو گیا ہے، اب قرارداد پر بحث ہوگی کیونکہ آج کی قرارداد پر مسلم لیگ (ن) نے اتفاق نہیں کیا۔ ہم پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔ ملک میں بادشاہت نہیں بلکہ ایک آئین ہے۔ ہم 1973ء کے آئین سے باہر جا کر اقدامات نہیں کر سکتے
فواد چودھری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اسمبلی میں غنڈوں والا رویہ اپنایا۔ اپوزیشن الیکشن اصلاحات کے حوالے سے بیٹھ کر بات کرے۔ پہلے کہتے تھے کہ حکومت بات چیت نہیں کر رہی۔ الیکشن اصلاحات کو اسمبلی میں پیش کیا لیکن ابھی تک اپوزیشن نے اپنا موقف نہیں دیا۔