سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیب میں پیش نہیں ہوں گے، عباسی نے کہا کہ نیب میں پیش ہونے کے لئے کم از کم تین دن پہلے نوٹس دیا جائے
نیب ایگزیکٹو باڈی اجلاس، شاہد خاقان عباسی کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیب نے آج ایل این جی کیس میں طلب کر رکھا ہے، شاہد خاقان عباسی نے نیب میں پیش ہونے سے انکار کر دیا اور کہا کہ نیب کا نوٹس مجھے کل ملا ہے، ایک دن میں جواب دینے کی تیاری نہیں ہو سکتی، نوٹس کم از کم تین دن پہلے ملنا چاہئے،
پی ٹی ایم کے اراکین کے پروڈکشن آرڈر کے لئے شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے
شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی مشاورت کے بعد نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا.
شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں طلب کیا تھا، شاہد خاقان عباسی کو آج نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی .
واضح رہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف گزشتہ ماہ انکوائری کی منظوری دی تھی .
شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر
شاہد خاقان عباسی نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد اپنی متوقع گرفتاری پر پہلے ہی خدشات کا اطہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ڈرتے نہیں .شاہد خاقان نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ چیزیں حکومت کو کھوکھلا اور سیاست کو کمزور کررہی ہیں. ہم حکومتی اقدامات پر احتجاج کرتے ہیں. اور اس مسئلہ کو قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے.
واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو لاہور سے گرفتار کیا ہے، دونوں کی ضمانتوں میں توسیع عدالت نے مسترد کی تھی. تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،