شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کو اوپن چیلنج

0
130

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو اوپن چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی کرپشن کا کیس لائیں-

باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 سال سے کہا جارہا ہے ماضی کی حکومتیں مہنگائی کی ذمہ دار ہیں اور آج پتہ چلا پوری دنیا ان کی تباہی کی ذمہ دار ہےایک دن میں کبھی بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا اور کسی ملک میں ایک ہی روز 12 روپے پیٹرول مہنگا نہیں کیا گیا لیکن یہ بھی ان کا قصور نہیں ہے۔

تیس سال بعد پہلی بار اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے،وزیراعظم نے اپنی غلطی تسلیم کر لی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 5 سال مسلم لیگ ن نے حکومت کی لیکن کبھی بجلی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا اور پچھلے 2 ماہ میں بجلی کا ریٹ 8 روپے بڑھ گیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا نواز شریف کے خلاف کوئی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا اور پہلے بھی کہا تھا کرپٹ ترین لوگ کابینہ میں بیٹھے ہیں عمران خان کو اوپن چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی کرپشن کا کیس لائیں عدالتوں میں اور تفتیش کے دوران بھی کیمرے لگنے چاہیئیں-

مراد سعید سے متعلق بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ میری ہمدردی محسن بیگ نہیں بلکہ مراد سعید کے ساتھ ہے کیونکہ مراد سعید الیکٹڈ ممبر ہے اور اس کی عزت کو اچھالا گیا مراد سعید کو بھی یہ احساس ہوتا کہ وہ پارلیمنٹ کا ممبر ہے تو پارلیمنٹ میں جاتے اور ہم محسن بیگ سے خود پوچھتے کہ انہوں نے مراد سعید کے خلاف ایسی زبان کیوں استعمال کی۔

ایس ایچ او کے کمرے میں ایف آئی اے نے مجھے مارا،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

سابق وزیراعظم نے کہا کہ قانون توڑنے پر محسن بیگ کو جواب دینا ہو گا تاہم کسی کو یہ حق بھی حاصل نہیں کہ صحافی پر تشدد کرے اور جو کچھ آپ نے کروایا اس کا جواب دینا پڑے گا حکومتی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں عوام کا کیا قصور اسے ایسا وزیراعظم ملا ہے 2018 کے انتخابات کی چوری کی حقیقت ساری دنیا پر عیاں ہو گئی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کرپٹ لوگ عمران خان کی کابینہ میں بیٹھے ہیں اور آج کوئی بھی شخص عمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہے۔ آج بھی لوگ نواز شریف کو یاد کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے ملکی ترقی کے کام کیے آج کوئی شخص بھی عمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہے اور ہر ہفتے مہنگائی کا ایک نیا سیلاب عوام پر آتا ہے جس کو کوئی جواب نہیں دیتا۔ عدم اعتماد اپنے وقت پر ہو جائے گا اور کامیاب ہو گا۔

فرد جرم عائد نہ ہو سکی،شہبازشریف عدالت میں شہزاد اکبر کیخلاف پھٹ پڑے

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے سڑکوں پر آؤں گا تو تمہیں جگہ نہیں ملے گی اور آج کوئی عمران خان کو سننے کو تیار نہیں ہے یہ حزب اختلاف کی فکر نہ کریں وزیر اعظم خود اپنی ناکامی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

قبل ازیں منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پلیٹ لیٹس کی بات ہوتی تو میں سمجھتا آج جائے گا یا کل،نوازشریف کبھی ایک تو کبھی دوسری بیماری میں مبتلا ہوتے ، آج چوروں کا ٹولہ اور ڈاکووں کا گلدستہ کہاں ہے ؟فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہوں گا آج خیبرپختونخوا اسمبلی بغیر ڈیزل چل رہی ہے ، فضل الرحمان ہر ماہ لوگوں کو جمع کرکے کہتے ہیں حکومت گرا دیں گے آج وہ لوگ اکھٹے ہوئے ہیں جو ایک دوسرے کو چور اور ڈاکو کہتے تھے-

تشدد کرنے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا، محسن بیگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار ملک میں آزاد خارجہ پالیسی بنی ہے، پاکستا ن اب کسی دوسرے ملک سے ڈکٹیشن نہیں لیتا،ماضی میں پاکستان میں ڈرون حملے ہوتے تھے اور حکمران چپ ہوتے تھے ان کا پیسہ اور دولت پاکستان سے باہر پڑا تھا س لیے یہ چپ تھے،یہ کل بھی ان کے غلام تھے اور آج بھی ان کے غلام ہیں،اگر میں بھی پیسہ باہر بھیج دو ں تو میں بھی ان کا غلام بن جاوں گا-

اقرارالحسن پر تشدد، مولانا طارق جمیل کی ویڈیو کال پرعیادت

Leave a reply