شاہ رخ جتوئی جیل میں ہی ہے یا کہیں اور؟ سپریم کورٹ
شاہ رخ جتوئی جیل میں ہی ہے یا کہیں اور؟ سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی
جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ شاہ رخ جتوئی کی صحت کیسی ہے؟ شاہ رخ جتوئی جیل میں ہی ہے یا کہیں اور؟ وکیل شریک مجرم اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شاہ رخ کے علاج کی خبریں ہی تو آڑھے آ گئی ہیں،سات سال پہلے صلح ہو چکی لیکن کیس کا تعین اب میڈیا کرتا ہے، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا آپ پر اثرانداز ہو سکتا ہے لیکن عدالت پر نہیں، جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکو لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس میڈیا چلاتا ہے؟ ایسی بات نہ کریں جو حقیقت کے منافی ہو، جسٹس امین الدین نے کہا کہ مقدمات ری شیڈول ہونے کی وجہ سے فائل نہیں پڑھ سکا،وکیل نے کہا کہ دہشتگردی کی دفعات عائد کرنے کا حکم سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دیا،عدالت کے 7 رکنی بینچ کا فیصلہ بعد میں آیا جس کی رو سے یہ کیس دہشتگردی کا نہیں بنتا،
جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تمام نکات کا آئندہ سماعت پر جائزہ لینگے، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 3 ہفتے تک ملتوی کر دی
شاہ رخ جتوئی سمیت متعدد بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف
میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا
پنجاب کی 42 جیلوں میں کتنے کم عمر قیدی؟
شاہ زیب قتل کیس، عدالت نے ملزموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی
واضح رہے کہ قاتل شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے اسپتال میں آرام دہ زندگی گزارنے کا انکشاف ہواتھا کراچی کی سڑک پر کھلے عام نوجوان شاہ زیب کو گولیاں مار کر قتل کرنے والا سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی مبینہ طور پر 8 ماہ سے کراچی کے نجی و غیر معروف اسپتال میں ٹھاٹ سے رہ رہا تھا شاہ رخ جتوئی کراچی میں قمرالاسلام اسپتال کی بالائی منزل پر رہ رہا تھا، قمرالاسلام اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے جہاں شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم ہونے کے باوجود ایک قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کو محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر جیل سے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا، شاہ رخ جتوئی کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ جتوئی سمیت جس کو بھی انتظامیہ کے بندے نے مدد فراہم کی اس کے خلاف کارروائی ہوگی، مجھے اس کا پتہ چلا،پوری انکوائری کریں گے-
قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی سزائے موت عمرقید میں بدل دی تھی .کراچی میں شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں کی سزاوں کیخلاف اپیلوں کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دو رکنی بینچ نے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے عمر قید کو برقرار رکھا اور سزائے موت ختم کر دی، دیگر ملزمان سجاد تالپور اور غلام مرتضی کی عمر قید کی سزا عدالت نے برقرار رکھی.
شاہ زیب قتل کیس ،ملزمان کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور
واضح رہے کہ مجرم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نے سزائے موت سنائی تھی جنہوں نے 25 دسمبر 2012 کو طالبعلم شاہ زیب کو قتل کیا تھا۔