شاہ رخ خان کی 55ویں سالگرہ پردُنیا کی بلند ترین عمارت بُرج خلیفہ کا اداکار کو خراج تحسین

0
37

دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ دُنیا کی سب سے بلند ترین عمارت پر اپنا نام اور تصویر دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے-

باغی ٹی وی : گزشتہ روز شاہ رخ خان کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر دُنیا کی سب سے بُلند ترین عمارت بُرج خلیفہ پر اُن کا نام اور تصویر شائع کرتے ہوئے بھارتی اداکار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس حوالے سے شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکار دبئی کے بُرج خلیفہ کے سامنے کھڑے ہیں جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی اداکار کی سالگرہ کے موقع پر دُنیا کی بلند ترین عمارت پر اُن کا نام اور تصویر شائع کی گئی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CHGeB5BFFAb/?igshid=sgapeeih0kw8
شاہ رخ خان نے اس اعزاز پر دبئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دُنیا کی سب سے بلند ترین عمارت پر اپنا نام اور تصویر دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

بالی وڈ کنگ ایس آر کے نے دبئی کے بزنس مین محمد البار سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے دوست نے میری اگلی فلم سے پہلے ہی مجھے بڑی اسکرین پر دکھا دیا۔

شاہ رخ نے burjkhalifa &emaardubai کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ اور آپ سب سے محبت کرتا ہوں دبئی میں میرے اپنے مہمان ہونے کے ناطے –

شاہ رُخ کا مزید کہنا تھا کہ اس اعزاز پر میرے بچے بھی بہت خوش ہیں اور مجھے بھی بہت اچھا لگ رہا ہے-

واضح رہے کہ دنیا بھر میں موجود شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے ان کا جنم دن کافی اہمیت رکھتا ہے اور اس موقع پر ممبئی میں واقع ان کے گھر ‘منت’ کے باہر مداح جمع ہوتے ہیں اور ان کی ایک جھلک کا انتظار کرتے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار شاہ رخ کے ایک فین کلب نے ان کی ورچوئل برتھ ڈے پارٹی کی میزبانی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ شاہ رخ خان کے فین کلب کے ایک رکن نے کہا ہے کہ مداح اپنے گھروں پر کیک کاٹیں گے اور لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے وہ تقریبات کا حصہ بن سکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ رات گئے ہونے والی تقریب کے بعد پیر (2 نومبر) کو صبح 11 بجے ورچوئل برتھڈے پارٹی ہوگی جس میں سیلفی بوتھس، گیمز، ایس آر کے کوئزز، مداحوں کے درمیان لائیو بات چیت اور چند پرفارمنسز شامل ہوں گی۔

اس کے علاوہ اس موقع پر کچھ خیراتی سرگرمیاں جیسا کہ 5555 ماسکس اور سینیٹائزرز کے ساتھ 5555 کووڈ کٹس، ضرورت مندوں میں 5555 کھانوں کی تقسیم، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہوم جانے کی ارادہ بھی کیا گیا ہےدنیا بھر سے 5 ہزار مداح شاہ رخ خان کی سالگرہ کی ورچوئل تقریبات میں شرکت کریں گے۔

عام طور پر مداح یکم نومبر کو ان کی فلم دل والے دلہنیا دیکھنے کے لیے ہر سال یکم نومبر کو مراٹھا مندر بھی جاتے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے بھارت میں سنیما بند ہیں اور اسی روز اس فلم کی آن لائن اسکریننگ کی پلاننگ بھی کی گئی ۔

شاہ رخ‌ خان 55 سال کے ہوگئے HappyBirthdaySRK پاکستان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر

شاہ رخ خان سے ملنے کیلئے انکے گھر کے باہر گھنٹوں کھڑےرہنامیرے لئے اعزاز کی بات ہے راج کمار راؤ

Leave a reply