بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے حال ہی میں گنیش اوستو کے موقع پر کی گئی پوسٹ پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جا رہی ہے-

باغی ٹی وی : شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر اس وقت تنقید کی زد میں آئے جب انہوں نے ہندؤں کے مذہبی تہوار گنیش اوستو کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تہوار کی مناسبت سے ایک پوسٹ شئیر کی-

ہندو اپنا مذہبی تہوار گنیش اوستو منا رہے ہیں تاہم اداکار شاہ رخ خان بھی اپنی فیملی کے ساتھ ہر سال یہ تہوار جوش و خروش سے مناتے ہیں تاہم اس بار انہیں اس تہوار منانے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرنے پر شدید تنقید کا اس لئے سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ مسلمان ہیں-

54 سالہ بھارتی اداکار شاہ رخ نے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شئیر کی تصویر میں انہوں ماتھے پر تلک بھی لگا رکھا ہے اور کیپشن میں مداحوں کے لئے تہوار کی مناسبت سے نیک تمناؤں کا اظہارکیا-
https://www.instagram.com/p/CEPO1w8lgYg/?utm_source=ig_embed
شاہ رخ خان کی اس پوسٹ پر انتہا پسند بھارتی تنقید بھرے نفرت انگیز تبصرے کرتے ہوئے اداکارکے عقیدے پر سوالات اٹھا رہے ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے شاہ رخ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان تمام تہوار مناتے ہیں اور وہ ایک سچے ہندوستانی ہیں۔

شاہ رخ خان کی شادی گوری سے ہوئی ہے جو کہ ہندو ہیں اور انہوں نے اپنے تینوں بچوں آریان ، سوہانا اور ابرام کو دونوں عقائد کے ساتھ پالا ہے۔ گنیش چتروتی تہوار کے علاوہ ، شاہ رخ اور ان کے اہل خانہ دیوالی ، عید اور ہولی کوبھی شوق سے مناتے ہیں۔

حال ہی میں ، شاہ رخ خان نے اپنے ممبئی آفس کو کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے آئی سی یو میں تبدیل کردیا۔ اس سہولت میں 15 بستر ہیں جن میں وینٹیلیٹر اور آکسیجن کی فراہمی ہے۔

بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی چاہتی ہے کہ بالی وڈ اداکار اس کا ساتھ دیں

قتل کی دھمکیوں کے بعد پوجا بھٹ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کر لیا

Shares: