ترکی کے سفیر کی عمر ایوب سے ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

0
22

ترکی کے سفیر کی عمر ایوب سے ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

باغی ٹی وی : ترکی کے سفیر کی وزیرِ توانائی عمر ایوب سے ملاقات جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، توانائی کے شعبے میں پاک ترکی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی.

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر عمر ایوب نے نئی قابلِ تجدید توانائی پالیسی پر روشنی ڈالی. انہوں نے کہا کہ 2030 تک انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا 30 فیصد اضافہ ہو جائے گا،

پاکستان آئندہ دس سالوں میں 70 فیصد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کریگا، نئی توانائی پالیسی سے ملک میں شمسی و ونڈ توانائی کی پیداواری شرح میں اضافہ ہو گا،

ترک سفیر نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون و شراکت جاری رہے گا،
پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے

Leave a reply