کورونا وائرس کے باعث بھارت میں نافذ کیے گئے 3 ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہاں کے مزدوروں اور مستحق افراد کی مدد کے لیے جہاں حکومت نے اعلان کیے ہیں وہیں بالی وڈ شخصیات نے بھی مزدوروں کی معاونت کا اعلان کر رکھا ہے
باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے باعث بھارت میں نافذ کیے گئے 3 ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہاں کے دیہاڑی دار مزدوروں کی مدد کے لیے جہاں حکومت نے اعلان کیے ہیں وہیں بالی وڈ شخصیات نے بھی مزدوروں کی معاونت کا اعلان کر رکھا ہے ان میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں بالی وڈ کنگ خان نے بھی جہاں فلم ملازمین کی مدد کے لیے امداد فراہم کی ہے وہیں انہوں نے بھارت کی مرکزی حکومت سمیت ریاست مہاراشٹر کی حکومت کی مدد کا بھی اعلان کر رکھا ہے
مرکزی اور ریاستی حکومت کے بعد اب شاہ رخ خان اور انکی اہلیہ گوری خان نے مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی کی مقامی حکومت کو بھی مدد کی پیش کش کرتے ہوئے انہیں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قرنطینہ سینٹر بنانے کے لیے اپنی 4 منزلہ عمارت دے دی
We thank @iamsrk & @gaurikhan for offering their 4-storey personal office space to help expand our Quarantine capacity equipped with essentials for quarantined children, women & elderly.
Indeed a thoughtful & timely gesture!#AnythingForMumbai#NaToCorona https://t.co/4p9el14CvF
— माझी Mumbai, आपली BMC (@mybmc) April 4, 2020
بالی وڈ اداکار اور ان کی اہلیہ کی جانب سے انتظامیہ کو عمارت فراہم کرنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی جا نب سے فراہم کی جانے والی 4 منزلہ عمارت میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کے لیے قرنطینہ سینٹر قا ئم کیا جائے گا
When we say ‘mybmc’ then it’s with a sense of ownership and pride in all the efforts your teams are putting up to fight covid 19. We both are thankful that we could be a part of your attempts to help and care for Mumbaikars.
आमची Mumbai आमची BMC https://t.co/fm1aGpNylB— Gauri Khan (@gaurikhan) April 4, 2020
مقامی انتظامیہ کی جانب سے شکریہ ادا کرنے پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بھی جوابی ٹویٹ میں انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں شکر گزار ہیں کہ ہم ممبئی کاروں کی مدد اور دیکھ بھال کے لئے آپ کی کوششوں کا حصہ بن سکتے ہیں اور ساتھ ہی کہا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ ممبئی کے رہنے والوں کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور ان کی اہلیہ گوری خان اپنی 4 مختلف کمپنیوں سماجی تنظیم میر فاؤنڈیشن، کرکٹ ٹیم کولکتا نائٹ رائڈرز، ریڈ چلی انٹرٹینمینٹ اور ریڈ چلی وی ایف ایکس کے تحت مرکزی و ریا ستی حکومت سمیت شہری حکومت اور عام افراد کی مدد کر رہے ہیں
واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے بھی بالی وڈ کے پچیس ہزار یومیہ اجرت کے ملازمین کی مالی امد اد کرنے کا اعلان کیا تھا سلمان خان اور شاہ رخ خان کے علاوہ اکشے کمار اور امیتابھ بچن سمیت دیگر کئی با لی وڈ شخصیات نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لاکھوں روپے امداد کا اعلان کیا ہے
بھارت میں لاک ڈاؤن، سلمان خان کا فلم انڈسٹری کے 25 ہزار مزدوروں کی مدد کا اعلان