پیپلز پارٹی کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شازیہ مری کے گھر سے پیسے برآمد ہونے کی جعلی خبریں چلانے والے پی ٹی آئی کے کارکنان ایف آئی اے کے شکنجے میں پھنس گئے، جعلی خبریں چلانے والے پی ٹی آئی کارکنان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے سکرین شاٹ ایف آئی اے کو ارسال کردیئے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے خلاف بےبنیاد جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو قانونی نوٹسز بھیجنے کا اعلان کیا ہے، مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کو قانونی نوٹسز ارسال کیے جارہے ہیں۔ شازیہ مری کی جانب سے نیو نیوز کے ہرمیت سنگھ کو قانونی نوٹس وکیل کے توسط سے بھجوایا گیا ہے، شازیہ مری کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے فیک خبریں پھیلائی انکے خلاف کاروائی ہو گی

شازیہ مری کے خلاف ٹویٹر پر پروپیگنڈہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کارکنان کی جانب سے کیا گیا، شازیہ مری کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کو قانونی نوٹسز ارسال کیے جا رہے ہیں مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے 21 سالہ سیاسی سفر کے دوران خلوص نیت اور لگن کیساتھ انتہائی محنت سے کام کیا ہے میرا ضمیر مطمئن ہے کہ بطور منتخب ممبراور وزیر میں نے ایمانداری و دیانتداری سے لوگوں کی خدمت کی ہے میری سیاست اور میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے میرے گھر سے کچھ برآمد ہونے والی کہانی بلکل جھوٹ ہےلوگ اس قدر بے حس ہیں یہ ٹرول کلچر کب ختم ہوگا یہ بداخلاقی ہے ایک اینکر نے یہ جھوٹی خبر ٹویٹ کی جسے اس نے ڈیلیٹ کرکے معافی بھی مانگی

رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

 ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک

رہنماء پیپلز پارٹی امتیاز شیخ نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین آٸندہ انتخاب میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر جھوٹے الزام لگارہے ہیں ،امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی جھوٹے الزامات کا سامنا کیا ہے، مخالفین جانتے ہیں وہ جتنے بھی اتحاد بناٸیں انتخابات میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی ،عام انتخابات میں عوام مخالفین کے منفی ہتھکنڈوں کو مسترد کر دینگے،پیپلز پارٹی نعروں اور وعدوں پر نہیں خدمت پر یقین رکھتی ہے ،ملک کی مشکل معاشی صورتحال میں قوم کی نظریں بلاول بھٹو زرداری پر لگی ہوئی ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات دلاٸیں گے

Shares: