اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنی طلاق کے ھوالے سے کھل کر کی ہے بات انہوں نے کہا کہ وقار کے ساتھ میری شادی اچھی گزری ، ہمارا باراں سال کا تعلق تھا جس میں ہم نے مل کر اچھا برا وقت دیکھا.خدا نے اس دوران ہمیں دو بچے دئیے. لیکن ہمارے درمیان معاملات ایسے ہو گئے تھے کہ ہمارا ایک دوسرے سے الگ ہونا ہی بہتر تھا، ہماری زندگیاں متاثر ہو رہیں تھیں پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ ایکدوسرے سے علیحدگی کر لی جائے لیکن اس علیحدگی کا اثر بچوں پر نہیں ہونا چاہیے. شائستہ لودھی نے کہا کہ میرے بچے آج بھی اپنی دادی کے ساتھ ملتے ہیں باپ کے ساتھ ملتے ہیں، میری سابقہ ساس کا میرے ساتھ رابطہ رہتا ہے. میرے بچے اپنی دادی اور باپ کے ساتھ رہتےہیں ، میں نے کبھی ان پر روک ٹوک نہیں لگائی میں
سمجھتی ہوں کہ بچوںکو ہمارے رشتے کی خرابی متاثر نہیں کرنی چاہیے ان کو ماں باپ ننھیا اور دھدھیال کا پیار ملنا چاہیے. میرے بچے بہت سمجھدار ہیں میرا بہت ساتھ دیتے ہیں، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے زندگی میں ، میں نے جو بھی فیصلے کئے ان پر قائم رہی ہوں اور پچھتائی کبھی نہیں.