سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

ہم جو بھی مارننگ شو میں کر رہے ہوتےہیں ہمیں ایسا کرنے کو کہا جاتا ہے
shaista lodhi

اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ میں نے کوبرا کو بوسہ دیا ، ایسا کرنے کےلئے مجھےکسی نے نہیں کہا تھا بلکہ میں نے خود ایسا کیا تھا اور سانپ کو بوسہ دینے کےلئے میں‌نے ایک ہفتہ تک پریکٹس کی تھی. ایک سوال کے جواب میں اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا کہ مارننگ شوز پر بہت تنقید کی جاتی ہے ، اور ساری کی ساری تنقید میزبان کے سر ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی مارننگ شو میں کر رہے ہوتےہیں ہمیں ایسا کرنے کو کہا جاتا ہے اور جو ہمیں ایسا کرنے کو کہتے ہیں ان کو کوئی کچھ کہتا نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ ریٹنگ کے لئے میں نے کبھی بھی اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑا، کچھ لوگوں کو پروگرام میں لوگوں کی شادیاں کروانے پر اعتراض رہتا ہے بھئی ہمیں جو کرنے کو کہا جاتا ہے ہم کر لیتے ہیں. شائستہ لودھی نے کہا کہ ”ہمارے مارننگ شوز بہت اچھے اچھے بھی رہے ہیں، ہر مارننگ شو پر تنقید کرنا مناسب بات نہیں ہے”. یاد رہے کہ شائستہ لودھی کے مارننگ شو پر بہت زیادہ تنقید ہوتی رہی ہے اور کہا جاتا رہا ہے کہ شائستہ اچھی خاصی سمجھدار ہو کر بھی عجیب و غریب حرکتیں کرتی ہیں.

 

گھوڑی ، وینیو ، مینیو سب تیار ہے بس دلہن مل جائے کارتک آریان

میں نے بھابھی کے چہرے کی سرجری نہیں کی فضیلہ عباسی

17 سال کی عمر میں پہلا آڈیشن دیا تو ڈائریکٹر سے محبت ہو گئی سارا عمیر

Comments are closed.