معروف اداکار شکیل صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کا بالی وڈ کے بہت سارے فنکاروں سے بہت اچھا تعلق رہا ہے جب میں وہاں کام کر رہا تھا تو اس وقت مجھے بہت ساری بالی وڈ شخصیات نے اپنے گھر مدعو کیا. ایک بار مجھے دھرمیندر نے اپنے گھر بلایا اور وہ آدھا گھنٹہ تک پنجابی میں بات کرتے رہے ، میں نے ان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سر مجھے بہت زیادہ پنجابی سمجھ نہیں آتی تو انہوں نےمجھ سے پوچھا کہ اوئے توں لاہور توں نئیں آیا. جس پر میں نے ان کو بتایا کہ میں تو کراچی سے آیا ہوں اور میں اردو بولتا ہوں.
انہوں نے کہا کہ ”گوندا اور سنیل شیٹی نے بھی مجھے بہت بار اپنے گھر مدعو کیا” . انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان ، سلمان خان یہ ب بہت ہی عاجز لوگ ہیں ، سچ میں ، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے. شکیل نے کہاکہ کبھی کوئی بھی شخصیت میرے مذاق کرنے پر ناراض نہیں ہوئی . یاد رہے کہ شکیل صدیقی نے انڈیا میں جا کر کافی کام کیا ، کامیڈی سرکس میں پہلے بطور کنٹیسٹنٹ حصہ لیا پھر اگلے سیزن میں اس شو کی ہوسٹنگ کی.