شام آپریشن سے ترکی کس بحران کا شکار ہو جائےگا، ترک اخبار کا انتباہ

ترک اخبار BirGün کے مطابق بین الاقوامی تعلقات کے امور کے ماہرین نے شام میں انقرہ حکومت کے حالیہ فوجی آپریشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کارروائی کو امریکا کی حمایت حاصل نہیں ہے۔اس کےعلاوہ دیگر ممالک بھی جن میں‌سعودیہ ،ایران ،عرب امارات شامل ہیں وہ بھی اس آپریشن کی مخالفت کر رہے ہیں.

ترکی فوجی آپریشن سے عوام کو سنگین مشکلات


اخبار نے کہا کہ "فرات کی ڈھال اور زیتون کی شاخ آپریشن ہوں یا اب حالیہ فوجی کارروائی … یہ سب ترکی کو کھینچ کر دلدل میں لے جائیں گے۔۔ آپ کسی بھی جگہ عسکری مداخلت کر سکتے ہیں مگر اس جگہ سے نکلنا دشوار ترین امر ہوتا ہے۔ یہ وہ بات ہے جس کا ادراک جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو نہیں ہے”

ترکی کا شام میں فوجی آپریشن ،ہلاکتوں کی خبر آگئی


ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر نا چاہتا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

ترکی کا شام میں آپریشن غلط فیصلہ ہے، ٹرمپ کو موڈ خراب ہوگیا

آرامکو حملے، عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اہم بات کہہ دی…

Comments are closed.