30 منٹ میں امریکی فوج کے شام اور عراق میں 85 اہداف پر فضائی حملے

0
117
usa

تیس منٹ میں امریکی فوج نے عراق اور شام میں 85 مقامات پر فضائی حملے کئے ہیں
امریکی فوج نے شام اور عراق میں فضائی حملے کیے ہیں ، ان حملوں میں شام میں متعدد جبکہ عراق میں ایک ہلاکت ہوئی ہے،امریکی سینٹرل کمانڈ فورسز (سینٹکام) نے ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے عراق اور شام کے اندر پاسداران انقلاب قدس فورس اور اس کے اتحادی ملیشیا گروپوں کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں،پچاسی سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے لیے کئی ایرکرافٹ استعمال ہوئے جن میں دور تک مار کرنے والے جنگی طیاروں نے امریکہ سے بھی اڑان بھری، حملوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، راکٹ، میزائل اور ڈرون سٹوریج کی تنصیبات کے ساتھ ساتھ لاجسٹکس اور گولہ باری کی سپلائی چین سے منسلک تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں سات مقامات پر 85 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں چار شام میں اور تین عراق میں تھے، حملوں کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی ون بمبار طیاروں کا استعمال بھی کیا گیا جنہوں نے امریکہ سے اڑان بھری تھی،

امریکی جوائنٹ سٹاف کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ڈگلس سمز کا کہنا ہے کہ کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ حملے کامیاب رہے جن کے بعد بڑے دھماکے ہوئے کیونکہ ان حملوں میں عسکریت پسندوں کے ہتھیاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم نہ ہی پینٹاگون اور نہ ہی جوائنٹ سٹاف کے ڈائریکٹر نے ان حملوں کے نتیجے میں انسانی اموات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم کیں،امریکی حکام نے ایران نواز ملیشیا پر مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حملے امریکی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے جواب میں کیے گئے ہیں،امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا ردعمل آج سے شروع ہوا ہے، اور یہ مستقبل میں بھی ہمارے منتخب کردہ وقت اور مقام پر جاری رہے گا

چند روز قبل اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے،غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں یہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا پہلا واقعہ تھا،امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ڈرون حملہ شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے پر کیا گیا، ڈرون حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں نے کیا،امریکی حکام کی جانب سے حملے کا الزام ایران پر لگایا گیا تھا جبکہ ایران نے امریکی الزامات مسترد کردیے تھے،

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالاکرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

دس سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے سفاک ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور کی سڑک پر کار میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

Leave a reply