اداکار شمعون عباسی جو میڈیا سے اب دور ہی رہتے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میں جس کے ساتھ چلتا ہوں دل سے چلتا ہوں اور اگر کوئی مجھے دھوکہ دے اور میرے ساتھ مخلص نہ ہو میں محسوس کرنے کے بعد اس سے دور ہوجاتا ہوں ، میں نے کبھی لڑائی جھگڑا نہیں کیا لیکن اس شخص پر دوبارہ کبھی بھی اعتبار نہیں کرتا. انہوں نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہتا ہوں اور جس پر ضروری ہو اس مسئلے پر بات کر لیتا ہوں. انہوں نے کہا کہ حالانکہ سٹارز کے سکینڈلز بنتے ہیں لیکن میرے ساتھ ایسا کم ہی ہوا ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں
کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ اپنی پوسٹ پر آنے والے تمام کمنٹس پڑھوں اور ان کے جواب بھی دوں. انہوں نے کہا کہ مجھے کھانے میں تقریبا ہر چیزپسند ہے بس مزے کی بنی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ کچھ ڈشز ہیں جو میں بہت اچھی بنالیتا ہوں،. انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں رہنا پسند کرتا ہوں جو میرے جیسے ہیں . میں پارٹیز کاحصہ بنناپسند نہیں کرتا. عید پر میری فلم ہوئے تم اجنبی آرہی ہے جس سے مجھے بہت امیدیں ہیں . اسکے علاوہ دادل بھی ایک الگ اور منفرد فلم ثابت ہو گی.