اداکار شمعون عباسی جنہوں نے چار شادیاں کی ہیں چوتھی شادی انہوں نے اداکارہ شیری شاہ کے ساتھ کی ہے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌پہلی بار اپنی طلاقوں پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ ، میں اگر کوئی شادی کرتا ہوں تو کیوں اسکا اتنا ایشو بنایا جاتا ہے ، ٹھیک ہے میں نے شادیاں کی، نہیں‌ بن سکی تو ہم علیحدہ ہو گئے ، میری شادی جویریا عباسی کے ساتھ ہوئی اس سے طلاق ہوئی تو وہ بھی ایک اچھی زندگی گزار رہی ہے ، اسکا کیرئیر بھی اچھا جا رہا ہے ، عمائمہ ملک سے طلاق ہوئی تووہ بھی ایک اچھی زندگی گزار رہی ہے. وہ تو اپنے کیرئیر کے عروج پر ہے ، جب

میری سابقہ بیویاں اچھی زندگی گزار رہی ہیں تو پھر مجھ پہ ان کی زندگیاں خراب کرنے کا الزام کیوں لگایا جاتا ہے. شمعون عباسی نے کہا کہ شیری شاہ ایک اچھی خاتون ہیں اور بہترین بیوی ہیں ، وہ جب سے میری زندگی میں آئی ہے میری زندگی میں استحکام آگیا ہے ، اور مجھے کام بھی مل رہا ہے جب انسان کے پاس زہنی سکون ہو تو وہ بہت سارے معاملات اور پریشانیوں سے ویسے ہی نکل جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں شیری شاہ کے ساتھ بہت خوش ہوں.

Shares: