اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے شان مسعود کے پاس اچھا موقع ہے،بابر عظم

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی پاکستان آئیں
0
140
sprots

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نئے کپتان شان مسعود کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی صلا حیتیں دکھائیں۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو نئےکھلاڑی آئے ہیں ان کے لیے سنہری موقع ہے، دو سر ی جانب ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسے دورے ریگولر طور پر کرنے کی ضرورت ہے، بائی لیٹرل سیریز زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیئں، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی پاکستان آئیں، ہمارا پریکٹس میچ بھی آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاآغاز اگلے ماہ سے ہوگا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا-

دوسری جانب گزشتہ روز عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہی صحیح وقت ہے۔

عماد وسیم نے 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا، 55 ایک روزہ اور 66 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 34 سالہ کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 109 وکٹیں اور 1472 رنز اسکور کیے، وہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے 2016 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، 2019 کا 50 اوورز کا ورلڈکپ اور 2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیلا۔

Leave a reply