صنعتی صارفین کے لیے نیپرا نے بڑا قدم اٹھا لیا
صنعتی صارفین کے لیے نیپرا نے بڑا قدم اٹھا لیا
باغی ٹی وی :نیپرا نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ جاری کر دیا۔ کمی کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
صنعتی صارفین کے لیے حکومتی پیکج کی توثیق بھی کردی گئی۔ رعایتی پیکج 8 ماہ کے لیے ہوگا۔ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ فیصلے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے 30 جون 2021 تک ٹیرف 8 روپے فی یونٹ ہوگا اور حکومت 14 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
بڑی صنعتوں کے لیے ٹیرف 12 روپے 96 پیسے فی یونٹ ہوگا۔ نیپرا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو نہیں ہوں گی۔ نیپرا نے نوٹیفکیشن کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ پاور ڈویژن صنعتی صارفین کیلئے رعایتی ٹیرف کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرے۔ وفاقی حکومت نے صنعتی صارفین کیلئے رعایتی ٹیرف کا اعلان کیا تھا۔
وزیرا اعظم نے پہلے ہی صنعت کو چلانے کے لیے اہم اقدام اٹھا ئے ہیںِ .جودہ حکومت نے پالیسی سود کی شرحوں میں پہلے ہی کمی کردی ہے اور اقتصادی زون کا ایک نیٹ ورک قائم کیا ہے جوکہ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، رسالپور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، سیالکوٹ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، گوجرانوالہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، خیرپور اسپیشل اکنامک زون، راشاکئی اکنامک زون، گدون اکنامک زون۔ حاتار اکنامک زون، قائد اعظم بزنس پارک۔ اور خصوصی معاشی زونز نیشنل سائنس اینڈ ٹکنالوجی پارک، اسلام آباد، چین پاکستان رائے ونڈ، اور سندھ میں دھابیجی پر مشتمل ہے۔
بجلی کے ریلیف پیکیج سے اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی اور صنعتیں اپنے علاقائی ہم عصروں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گی