شنیرا اکرم دُنیا کے تبدیل ہونے کا انتظار کرنے لگیں

0
27

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم دُنیا کے تبدیل ہونے یعنی عالمگیر وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے کا بے صبری سے انتظار کرنے لگیں ہیں-

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے اپنی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ جیسے وہ کسی کا انتظار کر رہی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CC8sTERDpbx/
تصویر شئیرکرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ وہ دُنیا کے تبدیل ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔

ایک اور انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اپنی بیٹی کی خوبصرت تصویر شئیر کی تھی –
https://www.instagram.com/p/CC37QkLDVu_/
اس سے قبل شنیرا اکرم نے اپنی ایک پوسٹ میں ایک فوٹو کولاج پوسٹ کی تھی جس میں ایک تصویر میں شخص غصے سے چیختا نظر آرہا ہے جبکہ دوسرا شخص اپنی جیت کی خوشی میں چلّاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CCtt7zfDoc1/
شنیرا اکرم نے اس تصویر کے ساتھ والدین کے جذبات مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ صرف دو ہی وہ جذبات ہیں جو صرف والدین ہی محسوس کرسکتے ہیں جب والدین اپنے بچے کو سُلانے کی کوشش کریں لیکن اُن کا بچہ نہ سوئے اور والدین کو اس ناکامی کا سامنا کرنا پڑے تو وہ اس طرح غصے سے چیختے ہیںاور جب والدین اپنے بچے کو سُلانے میں کامیاب ہوجائیں تو پھر وہ دوسرے شخص کی طرح خوشی چِلّاتے ہیں اور اپنی جیت کا جشن مناتے ہیں۔

واضح رہے کہ شنیرا اکرم پاکستان میں مقیم آسٹریلوی سماجی کارکن اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ ہیں شنیرا اکرم نے 2013 میں وسیم اکرم سے شادی کی تھی ان کی شادی کو 7 سال ہو گئے ہیں 27 دسمبر 2014 میں ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تھی جس کا نام آئلہ اکرم ہے-

شنیرا اکرم نے مداحوں کے ساتھ والدین کے جذبات شئیر کر دیئے

اداکارہ روبینہ اشرف نے بھی کورونا کو شکست دے دی

Leave a reply