شنیرا اکرم کراچی کے لئے کس کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کیا ہی اچھا ہو کہ پورے کراچی کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی خدمات حاصل ہوں۔

باغی ٹی وی :سماجی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پورے کراچی کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی کا رگردگی کی تعریف کی-


شنیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سوچئے اگر ہمارے پاس کراچی کے ہر حصے کے لئے سی بی سی ہوتا !

سماجی کارکن نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں سی بی سی عملے کی صفائی کرتے ہوئے تصویریں شیئر کر لکھا کہ ایک بار پھر سی بی سی کی جانب سے قابل ستائش کاوشیں کی جارہی ہیں۔


شنیرا نے سی بی سی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری گندگی کو صاف کرنے اور ہمارے ساحل سمندر کے آس پاس کے ان عوامی علاقوں پر آپ کی مسلسل مدد اور توجہ کے لیے ہم آپ کے مشکور ہیں۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے یہ لکھا کہ اگر ہم عوامی علاقوں کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ نہیں سیکھتے تو پھر ہم ان کو رکھنے کے مستحق بھی نہیں ہیں۔


شنیرا اکرم کی اس ٹوئٹ پر ایک ٹویٹر صارف نے انہیں مستقبل میں کراچی کی گورنر قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا-

ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا نے لکھا کہ یہ جگہ ڈمپ سائٹ تھی ہفتے کے اختتام پر جب عام طور پر لوگ سیر و تفریح کی غرض سے ساحل کا رخ کرتے ہیں تو اپنی موجودگی کا ثبوت کچرے کی صورت میں چھوڑ کر جاتے ہیں جو سڑک پر ریت میں پڑا رہتا ہے یا سمندر میں بہہ جاتا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ سی بی سی نے سارا ہفتہ صفائی میں صرف کیا ہے وہ ساحل پر گندگی نہ پھیلائیں اور صفائی کا خود سے ہی خیال رکھیں۔

سی ویو کی صفائی دیکھ کر شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کی جانب سے خوشی اور اطمینان کا اظہار

سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر وسیم اکرم کا مایوسی کا اظہار،کہا اہلیہ کو سی ویو پر…

ہمارا کراچی تکلیف میں ہے ہم مدد کے لیے آواز بُلند کر رہے ہیں لیکن ہماری آواز سُننے والا کوئی نہیں ہے شنیرا اکرم

Comments are closed.