اسحاق ڈارکا سعودی حکام سے10 ارب ڈالرزکی آئل ریفائنری اورسرمایہ کاری پر بات چیت کا امکان

0
40
ishaq dar

اسحاق ڈارکا سعودی حکام سے10 ارب ڈالرزکی آئل ریفائنری اورسرمایہ کاری پر بات چیت کا امکان

مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نوازشریف اوروزیرخزانہ اسحاق ڈارنے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ سابق وزیراعظم کو مسجدنبوی میں سکیورٹی حصار میں روضہ رسول لے جایا گیا۔ میاں نوازشریف نے نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس سے قبل نوازشریف مریم نواز،جنید صفدر اور اہل خانہ کے دیگر ارکان کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکام کے ساتھ فنانسنگ پر بات چیت کاامکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈارسعودی عرب کے دورے پر ہیں ، جہاں ان کی سعودی حکام سے10 ارب ڈالرزکی آئل ریفائنری اورسرمایہ کاری پر بات چیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے موجود مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سےبھی ملاقات کی۔اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے ملکی کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال پرمشاورت کی۔ باخبر ذرائع کے مطابق شیڈول کےمطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارعید کے بعد واپس آئیں گے،تاہم سیاسی صورتحال کے باعث شیڈول میں تبدیلی کا بھی امکان ہے۔

Leave a reply