اسلام آباد: پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کسی نے غنڈہ گردی یا بدمعاشی کرنے کی حماقت کی تو سختی سے نمٹیں گے۔

باغی ٹی وی : پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران اینڈ کمپنی عوام کے فیصلے کو تسلیم کرے اور عوام کے فیصلے کو بدلنے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز رہے عوام کے ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے جبکہ سیاسی مخالفین بھی ووٹ کو عزت دیں اور دھاندلی سے دور رہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں گے اور کسی نے غنڈہ گردی یا بدمعاشی کرنے کی حماقت کی تو سختی سے نمٹیں گے شرانگیزی، فساد اور غنڈہ گردی نہیں ہونے دیں گے اور انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں الیکشن کمیشن کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز شرپسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں،ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے –

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور الیکشن کمیشن کی درخواست پر سول آرمڈ فورسز تمام حلقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

پاکستان ہیومن رائٹس کا سندھ میں نسلی اورسیاسی تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار

انہوں نے کہا کہ انتہائی حساس انتخابی حلقوں میں سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ رینجرز اور ایف سی کے علاوہ فوج بھی بطور کوئیک ریسپانس فورس فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مانیٹرنگ سیل انتخابی حلقوں میں سیکیورٹی صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور مانیٹرنگ سیل پنجاب، سندھ کی صوبائی حکومتوں اور سول آرمڈ فورسز ہیڈ کوارٹر کے ساتھ منسلک ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نےکہا کہ قانون نافذ کرنے والےادارے پوری طرح چوکس ہیں اورکسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں بلا تاخیر ریسپانس کریں گے۔ تمام حلقوں میں آتشی اسلحہ کی نمائش اور ساتھ رکھنے پر مکمل پابندی ہے۔ سیکیورٹی فورسز شرپسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جلیل شرقپوری نے اسمبلی سے استعفی دے دیا

وزیر داخلہ نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس ہے اور عوام بلا خوف انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔

ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق ،دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی سے اسلحہ برآمد،3ملزمان گرفتار کیا ہے ملزمان کو جدید اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا،قانون کی خلاف ورزی کسی صور ت برداشت نہیں کی جائے گی-

محکمہ داخلہ نے ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی کہا کہ اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوری ہیلپ لائن پر دیں، فائرنگ پر 4 اگست تک پابندی عائد کی گئی ہے-

پنجاب ضمنی انتخابات:2 حلقوں میں پولنگ تاخیر کا شکار

Shares: