مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ،مگرشرپسندوں سے نہیں،وزیراعظم

0
31
imran

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کے امکان کو مسترد کر دیا ہے،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے، مکالمے سے جمہوریت مستحکم ہوتی ہے اور ایک ٹیبل پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی و آئینی پیشرفت ممکن ہوتی ہے تا ہم سیاست دانوں کے روپ میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مزاکرات کے اہل نہیں، جن لوگوں نے ریاست پر حملہ کیا انکی متشدد کاروائیوں پر انکا احتساب کرنا چاہئے،

واضح رہے کہ یہ کہا جا رہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مزاکرات کی حمایت کر دی ہے تا ہم اب اس بیان کے بعد حقیقت سامنے آ گئی ہے، عمران خان نے مزاکرات کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے تا ہم نو مئی کے واقعہ کے بعدعمران خان سے کوئی بھی مزاکرات کرنے کو تیار نہیں بلکہ تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں، کچھ گرفتار ہیں اور جو گرفتار نہیں ہوئے وہ روپوش ہیں

قبل ازیں وزیرریلوے سعد رفیق نےجناح ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو عمران خان چوراورغدارکہتےتھے، اورمذاکرات کی بات کا مذاق اڑاتے تھے، بہت سےدوستوں کےاختلاف کےباوجود میں بات چیت کاحامی تھا، قوم جانتی ہےمذاکرات کے دور ہوئے ، مذاکرات میں پی ٹی آئی ٹیم بے مقصد بات کررہی تھی،ان کی ٹیم واپس گئی توانہوں نےکہا اب کچھ نہیں کرنا،مذاکراتی ٹیم کے کچھ لوگ انکے ساتھ ہیں اور کچھ اب گھر بیٹھے ہیں،بات چیت کابھی کوئی ماحول اورایجنڈا ہوتاہے،لیکن اب مذاکرات کا ماحول نہیں

سابق وزیراعظم نواز شریف بھی عمران خان سے بات چیت سے انکار کر چکے ہیں، ن لیگ اور پی ڈی ایم میں کوئی بھی عمران خان سے بات کرنے کو راضی نہیں، پیپلز پارٹی مزاکرات کی حامی تھی مگر نومئی کے واقعات کے بعد شاید اب وہ بھی عمران خان سے مزاکرات کرنے کو تیار نہیں.

تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

عمران خان سے شادی کا خواہشمند نوجوان سامنے آ گیا

بشری بی بی کی آڈیونےدنیا بدل دی۔قہرٹوٹ پڑا ،عمران خان مایوس،دل ٹوٹ گیا

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

Leave a reply