حکم عدولی پر ایس ایچ او عدالتی حکم پر گرفتار،مانگی معافی

0
34
لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

اسلام آباد سے گھریلو 16 سالہ ملازمہ کی مبینہ اغوا کا کیس ،سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی

پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 16 سالہ لڑکی کو پنجاب کے شہر لودھراں میں جیو فینسنگ کے ذریعے برآمد کیا تھا،اسلام آباد پولیس نے اغواء شدہ لڑکی کو برآمدگی کے بعد متعلقہ تھانے سے ضروری کارروائی کیلئے رجوع کیا لودھراں کے متعلقہ پولیس تھانے نے برآمدہ شدہ لڑکی کو لے جانے کی اجازت نہیں دی، جسٹس محسن اختر کیانی نے لودھراں سٹی پولیس کے ایس ایچ او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جب اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر لڑکی کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا اور تم آگئے، عدالتی حکم کے باوجود لڑکی کو پیش نہ کرنا تو حکم عدولی ہے،

عدالت نے نائب کورٹ کو حکم دیا کہ ایس ایچ او لودھراں کو عدالت سے گرفتار کر لیں عدالتی حکم پر نائب کورٹ نے ایس ایچ او لودھراں کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او سٹی لودھراں کی عدالت سے معذرت ،عدالت نے معافی قبول کرلی سرکاری وکیل نے آئندہ سماعت میں اغوا شدہ لڑکی کو پیش کرنے کی یقین دہانی کرا دی ،ایس ایچ او لودھراں سٹی کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم دیر سے ملنے کی وجہ سے تعمیل نہیں ہو سکی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت میں لڑکی کو پیش نہ کیا تو آئی جی کو طلب کریں گے،پنجاب پولیس بدمعاش بنی ہوئی ہے، عدالت نے سماعت 6 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔

طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

Leave a reply