شریف فیملی میں پارٹی لیڈرشپ کی جنگ جاری، یہ انکشاف کس نے کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، شریف فیملی میں پارٹی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے، ن لیگ نوازشریف کی صحت پرسیاست نہ کرے،

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نوازشریف کی گارنٹی کا بندوبست کرے،نوازشریف کی مثال دیگرملزمان بھی حاصل کرناچاہیں گے، نوازشریف کوبغیرکسی طریقہ کاربھیجناعملی طورپرممکن نہیں.

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا.،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز اجلاس میں شریک تھے ۔ن لیگ کی جانب سے عطاء اللہ تارڑ اجلاس میں شریک تھے، ن لیگی نمائندے نے اجلاس میں نواز شریف کے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کر دیا ہے، اجلاس کے بعد بیرسٹرمنوراقبال اورعطاء تارڑکاشہباز شریف سےٹیلی فونک رابطہ کیا وکلاء نے شہباز شریف کو اجلاس کی اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا،

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

کمیٹی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے نمائندہ عطاء اللہ تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکیورٹی بانڈز عدالت میں جمع کراچکے ہیں مزید سیکیورٹی بانڈز نہیں دیں گے ،عدالت نے نوازشریف کی ضمانت دی ہے اور عدالت میں سیکیورٹی بانڈز جمع ہیں،

Shares: