عمران خان کے دو شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

0
41
court

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ ،سابق وزیر اعظم عمران خان کے دو شریک ملزمان نے بنکنگ کورٹ سے رجوع کر لیا

ملزمان طارق شفیع اور فیصل مقبول کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے طارق شفیع اور فیصل مقبول کو ایک ،ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے ایف آئی اے کو 31 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا ،فاضل جج رخشندہ شاہین کی رخصت کے باعث جج راجہ آصف محمود نے بطور ڈیوٹی جج سماعت کی

دونوں شریک ملزمان اپنے وکیل ایڈوکیٹ راجہ قدیر جنجوعہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد فارن ایکسچینج ایکٹ کا کیس بنکنگ کورٹ کو منتقل ہوگیا ہے، طارق شفیع اور فیصل مقبول 20 اکتوبر کو ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوچکے ہیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزمان کی دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے،عدالت نے دونوں ملزمان کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی سابق وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی سپیشل جج سینٹرل سے 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت لے چکے ہیں

واضح رہے کہ عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔ درج ایف آئی آر کے مطابق نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاؤنٹ بنایا گیا۔ سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ اور طارق شفیع نامزد کئے گئے ہیں بینک منیجر نے غیر قانونی اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی،نجی بینک کے مینجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے 21 لاکھ ڈالرآئے تحریک انصاف نے عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا ابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے بیان حلفی جھوٹا اور جعلی ہے، ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاونٹ سے رقم وصول ہوئی نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی11 لوگوں نے جرم کیا ہے

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

Leave a reply