تحریک انصاف کے ترجمان اور معروف وکیل شعیب شاہین نے مسلم لیگ نواز کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم اور مفرور شخص کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے ترجمان شعیب شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے گزشتہ 16 ماہ میں ملک کو بد ترین مہنگائی دی، آج شریف برادران عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔
جبکہ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ڈیل کرکے اور اپنا بیانیہ تبدیل کرکے پاکستان واپس آئے ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے کی اجازت دیں تو وہ ن لیگ سے بڑا جلسہ کر کے دکھائیں گے۔
سپریم کورٹ نے ملک ریاض نوٹس جاری کر دی
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان
پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی. خواجہ محمد آصف
تاہم خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چار سال بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور سابق وزیر اعظم گزشتہ روز دبئی سے پہلے اسلام آباد پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے لاہور میں مینار پاکستان پر ن لیگ کے جلسے میں کارکنوں سے خطاب کیا تھا اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا تھا کہ میرے دل میں انتقام کی تمنا نہیں ہے، قوم کی خدمت کرنا چاہتاہوں، ہمیں ڈبل اسپیڈ سے دوڑنا ہوگا۔