شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف پر فرد جرم عائد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد کیس کا معاملہ ،احتساب عدالت لاہورکے جج جواد الحسن سماعت کر رہے ہیں

عدالت نے استفسار کیا کہ شہبازشریف ابھی تک کیوں نہیں آئے؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہبازشریف راستے میں ہیں، کچھ دیر تک پہنچ جائیں گے، جس پر عدالت نے کہا کہ پھر کیس تب شروع کریں گے جب تمام ملزمان پہنچ جائیں ،

بعد ازاں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کواحتساب عدالت لاہورپہنچا دیاگیا ،شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا ہے ن لیگی کارکنوں نے شہباز شریف کی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی،پولیس کی جانب سے ن لیگی کارکن کو پیچھے دھکیل دیاگیا،پولیس اور ن لیگی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی

عدالت نے شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی ،شہبازشریف نے صحت جرم سے انکار کردیا ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن لیڈر ہوں اور مسلم لیگ ن کا صدر ہوں ،یہ جھوٹا اور بے بنیاد کیس بنایا گیا ہے،نیب اپنی ساکھ مکمل کھو چکا ہے ،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین عوام آدمی کی سہولت کے لیے بنائی،اس پراجیکٹ پر خزانے کے 6 سو ملین ڈالر بچائے،2016 میں یہ پراجیکٹ سائن ہوا 81 ارب کی بچت کی،شہباز شریف نے کہا سیاسی مخالفین میرے خلاف سازش کر رہے ہیں، میرے اوپر جس جس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی وہ تمام کیسز بے بنیاد ہیں، میں نے ہسپتال بنائے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہان کو طلب کرلیا۔

جیل حکام نے حمزہ شہباز کو بھی بکتر بند گاڑی میں عدالت پہنچایا، اس موقع پر ن لیگی کارکنا ن کی بڑی تعداد موجود تھی

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

شہباز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Comments are closed.