شرجیل میمن کیس میں احتساب عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

0
34

شرجیل میمن کیس میں احتساب عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں شرجیل میمن کےخلاف آمدن سےزائداثاثہ جات کیس ہوئی ، سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے،تفتیشی افسرکی جانب سے مفرورملزمان کی رپورٹ پیش نہ کرنے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا،احتساب عدالت کراچی نےتفتیشی افسرکوشوکازنوٹس جاری کرنےکی ہدایت کردی

شرجیل میمن کی اہلیہ اوروالدہ کی جانب سےحاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی جوعدالت نے منظور کر لی ، احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت4جنوری تک ملتوی کردی.

سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے نیب انکوائریز میں گرفتاری سے بچنے کیلیےسندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا،سندھ ہائی کورٹ نے 24جنوری تک شرجیل میمن کو گرفتار کرنے سے روک دیا

شرجیل میمن کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ میرے خلاف پہلے ہی نیب میں 2ریفرنس زیر سماعت ہیں،معلوم ہوا ہے نیب میرے خلاف مزید خفیہ انکوائری کررہا ہے،خفیہ انکوائری میں گرفتاری کا خدشہ ہے، گرفتاری سے روکا جائے،

عدالت نے سماعت کے بعد حکم دیا کہ درخواست گزار کو آئندہ سماعت تک خفیہ انکوائری میں گرفتار نہ کیا جائے،خفیہ انکوائری کے حوالے سے آئندہ سماعت پر آگاہ کیا جائے،

مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

 

 

Leave a reply